روپے کی تاریخ

روپے کی تاریخ
یکم جنوری ١٩٦١ سے قبل پاکستانی روپے ترتیب یوں تھی:-
پھوٹی کوڑی>کوڑی>دمڑی >پائی>دھیلا>ٹکا>آنہ> روپیہ
3 پھوٹی کوڑی = 1 کوڑی
10 کوڑی = 1 دمڑی
2 دمڑی = 1 پائی
1½ پائی = 1 دھیلا
2 دھیلے = 1 پیسہ
2 پیسے = 1 ٹکا
2 ٹکے = 1 آنہ
16 آنے = 1 روپیہ
روپیہ پے چارہ آج کل بے حال ہو چکا ہے کبھی اس ایک روپے میں 16 آنے، 32 ٹکے، 64 پیسے، 128 دھیلے، 192 پائیاں، 264 دمڑیاں، 2640 کوڑیاں اور 7920 پھوٹی کوڑیاں ہوتی تھیں.
پھوٹی کوڑی مغل دور حکومت کی ایک کرنسی تھی جس کی قدر کم ترین تھی. اردو زبان کے روز مرہ میں “پھوٹی کوڑی” کو محاورہ محتاجی کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، مثلاً : میرے پاس پھوٹی کوڑی تک نہیں
پھر اعشاری نظام آ گیا اور روپیہ 100 پیسوں میں بٹ گیا ۔۔۔

Read Previous

بے روزگاری اور کم سرمائے کا رونا رونے والوں کے لیے بہترین تحریر لازمی پوری پڑھیں

Read Next

سوچ اور ترجیحات کیا ہوتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *