1. Home
  2. اخبار

Category: سوات

سوات بحرین میں سیلابی ریلا  پانی کے بہاو میں خطر ناک حد تک اضافہ دو گھنٹے پہلی کی و ڈیو

Read More

سوات: نیو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان  کے سربراہی میں ڈی پی او آفس میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد۔سوات: کمیونٹی پولیسنگ پر یقین رکھتا ہوں اس لئےعوام کے ساتھ شائستگی کا رویہ اپنائے اور انکے جان، مال،عزت وآبرو کی حفاظت کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائیں۔ “ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہداللہ خان”سوات(مالاکنڈ نیوز ) نیو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سربراہی میں ڈی پی او آفس میں تعارفی میٹنگ کا انعقادکیا گیا، جس میں سینئر رینک آفیسرز سمیت جملہ ایس ایچ اوز و تفتیشی آفسران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سوات میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی سمیت مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او سوات نے کہا کمیونٹی پولیسنگ پر یقین رکھتا ہوں اس لئےعوام کے ساتھ شائستگی کا رویہ اپنائے اور انکے جان، مال،عزت وآبرو کی حفاظت کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاتراور پولیس سٹیشنز میں آنے والے سائلین کا احترام کریں، ان سے خندہ پیشانی خوش آخلاقی اور نرم لہجے سے پیش آئیں، عوامی شکایات کے بروقت ازالہ اور تھانہ آنے والے سائلین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کریں، عوام کیساتھ باہمی تعاون کو اپنا شعار بنائیں اور ہمیشہ ایمانداری اور خلوصِ نیت اور جذبے کیساتھ کام کریں۔انہوں نےتمام سپروائزری آفیسرز کو  اقلیتی برادری کے عبادت گاہوں کی سیکیورٹی آڈٹ کرنے  اور چائینیز و فارنر مومنٹ کے لئے سیکیورٹی کے موثر  انتظامات کرنے کی سخت  ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات نے تمام ایس ایچ اوزکو سٹریٹ کرائم ، چوری و ڈکیتی کے روک تھام ، منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاریوں اور ٹمبرسمگلنگ، قبضہ مافیا، موٹر کار و موٹر سائیکل لیفٹرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کیساتھ ساتھ تفتیشی افیسران کو قتل و اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنانے کی بھی سخت ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے عید سے قبل رش والی مارکیٹوں میں پولیس نفری کیساتھ خواتین پولیس کی تعیناتی اور چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کیلئے اگاہی مہم چلانےکی ہدایت کی۔ سیاحت کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سوات چونکہ ایک سیاحتی علاقہ ہے اور یہاں کے لوگوں کا زریعہ معاش سیاحت پرمنحصر ہے، لہذا ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سوات آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن رہنمائی اور مدد فراہم کریں تاکہ وہ یہاں سے ایک مثبت پیغام لے کر جائیں جس سے سوات پولیس کا ایک بہتر امیج اجاگر ہوسکیں اور سیاحت کو فروغ بھی ملیں۔ مزیدانہوں نے ٹریفک کے لئے بہتر پلان تشکیل دیتے ہوئے ٹریفک کو بحال رکھنے اور عید کے چھٹیاں منانے کے لئے سوات آنے والے سیاحوں کو ٹریفک جام کے زحمت سے بچانے کی بھی ہدایت کی۔ترجمان سوات پولیس

Read More

مالاکنڈ خاص پہاڑی روڈ پر یہ مزار کس کا ہے

مالاکنڈ خاص پہاڑی روڈ پر یہ مزار کس کا ہے؟پڑھیئے اور جانیئے ایک اہم تاریخی گوشہ ۔۔۔۔تو سب دوستوں کی دلچسپی کی خاطر آج اس مزار کے حوالے سے یہ پوسٹ شئیر کر رہا ہوں..

Read More

مہر_فاؤنڈیشن  شدید مالی مشکلات کا شکار ہے

#ہمدردانہ_اپیل ملک میں بدترین معاشی بحران#مہر_فاؤنڈیشن  شدید مالی مشکلات کا شکار ہے کیونکہ عطیات دینے والے اپنے خاندان ، پڑوسیوں ، ہمسایوں کی مدد کرنے پر بھی مجبور ہوگیے ہیں، یہ اس معاشی بحران کا

Read More