افغان طالبان نے پولیس کی یونیفارم تبدیل کردی

افغان طالبان نے پولیس کی یونیفارم تبدیل کردی

کابل: افغان طالبان نے پولیس فورس کی نئی یونیفارم نمائش کے لیے پیش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے حکام نے پریس کانفرنس کے  دوران پولیس کی نئی یونیفارم نمائش کے لیے پیش کی جس میں پولیس اہلکار نئی یونیفارم زیب تن کرکے میڈیا کے سامنے آئے۔

افغان پولیس کی نئی یونیفارم ہلکے گرے اور ڈارک بلیو رنگ سے تیار کی گئی ہے جب کہ یونیفارم پر بیج لگا ہوا ہے جس میں امارت اسلامی کا جھنڈا  بنا ہے۔

 

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پولیس فورس کے لیے 20 ہزار نئی یونیفارم تیار کرائی گئی ہیں، آنے والے ہفتوں میں مزید ایک لاکھ یونیفارم تیار کروائی جائی گی۔

Read Previous

جنوبی کوریا : دفتر میں آتشزدگی سے7 افراد ہلاک، 41 زخمی

Read Next

متعدّی اَمراض سے حفاظت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *