کمپنی کا کتابچہ بنانا

کمپنی کا کتابچہ بنانا

آپ کا کتابچہ پہلی چیز ہوسکتا ہے جو آپ کسی ممکنہ گاہک کے ہاتھوں میں دیں ، لیکن یاد رکھیں کہ یہ ایک پورے مارکٹنگ پروگرام کا محض ایک حصہ ہے ۔ آپ کی مارکٹنگ حکمتِ عملی کی تائید ایسی چیزیں بھی کرتی ہیں جیسا کہ ایک پُر از معلومات ویب سائیٹ اور ایک ذی علم اور باخبر عملہ جو سوالات کے جواب دے سکے اور کسی استفسار کا جواب ڈھونڈ نکالے ۔

تب بھی جب آپ بزنس آن لائن چلاتے ہیں ، ایسے وقت آسکتے ہیں جب آپ کسی کو پرنٹ کردہ کتابچہ دینے کے قابل ہونا چاہیں ۔ اگر آپ تجارتی میلے یا نمائشیں میں حاضر ہورہے ہیں یا کسی کو سیلز کے سلسلے میں مل رہے ہیں ، تو لوگ یہ توقع رکھیں گے کہ آپ کے پاس ایک پیشہ ورانہ کتابچہ ہو ۔

مطلوب معلومات اکھٹی کرنا

پرنٹنگ یا گرافک ڈیزائن سپلائی کرنے والوں سے رابطہ کرنے سے پہلے یہ اہم ہے کہ آپ تیارہوں ۔ کچھ معلومات جو آپ ایک ڈیزائنر کو دے سکتے ہیں ، ان میں شامل ہیں :

  • آپکی مصنوع اور/یا سروس کی تصویر کشی
  • آپ کی ٹارگٹ مارکیٹ اور گاہکوں کی وضاحت
  • ان فوائد کا خاکہ جو آپ پیش کر رہے ہیں اور/یا مسائل جو آپ حل کرتے ہیں
  • اپنی بزنس اور اسکی مصنوعات یا سروسز کی صلاحیتوں کا ثبوت : سالوں کا تجربہ ، مطمعن گاہکوں کی تعداد ، سندیں اور حوالاجات ۔
  • آپ کتابچے سے کیا سر کرنے کی توقع رکھتے ہیں : آپکی بزنس اور اس کی مصنوعات یا سروسز کو متعارف کرنا ، آرڈرز لانا ، یا بطور یاد دہانی کے کام آنا
  • کوئی پہلے ہی وجود میں برینڈنگ کا مواد ، بشمول آپ کا بزنس کارڈ اور ویب سائیٹ (برینڈ کے ایک یکساں تجربے کے لئے) ۔

فیصلہ کریں کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں اور یہ کس کو کہنا چاہتے ہیں :

  • سیدھی بات کریں ، جیسے اگر آپ واقعی ایک ممکنہ موکل سے بات کر رہے ہیں ۔
  • ان کی ضروریات کے بارے میں بات کریں ، نہ کہ اپنے بارے میں ۔
  • ایک ہی سانس میں بہت کچھ کہنے کی کوشش نہ کریں ، پیغام کھو جائے گا ۔ توجہ ایک مرکز پر رکھیں ۔
  • رابطہ کرنے کی معلومات تیار کریں جو کتابچے میں شامل کرنی چاہیئیں ۔
  • دوسری کمپنیوں سے جو آپ کو پسند ہیں کتابچے کے نمونوں کی مثالیں ڈھونڈیں ۔

Read Previous

بزنس شروع کرنا

Read Next

اپنی بزنس (کاروبار) کے لئے ایک وکیل سے صلاح مشورہ کرنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *