تنخواہوں کا نظم و نسق (سسٹم) قائم کرنا

تنخواہوں کا نظم و نسق (سسٹم) قائم کرنا

تنخواہوں کا نظم ونسق بزنس چلانے کا ایک اہم حصہ ہے۔ تنخواہوں کی ادائیگی کا منصوبہ ایک ایسا ڈھانچہ ہوتا ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آپ کے کاروبار میں ہر ملازمتی عہدے کو کتنی رقم ادا کی جائے گی۔ تنخواہوں کا ایک باقاعدہ نظام، یا معاوضوں کی ادائیگی کا منصوبہ آپ کو عملے پر ہونے والے خرچے، ملازمین کا حوصلہ بڑھانے اور کام کرنے والوں کا ٹرن اوور کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تنخواہوں کی پلان آپ کی کیسے مدد کرسکتی ہے؟

تنخواہوں کی پلان اپنے ملازمین کا انتظام کرنے اور اپنی بزنس چلانے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کی (مندرجہ ذیل) مدد کرسکتی ہے:

  • (ملازمین کو) بھرتی یعنی ریکروٹ کرنا
    تنخواہوں کی حدود یا پہنچ (رینج) ریکروٹ کرنے کے مقابلے کے نرخ فراہم کرتی ہیں جو نئے ملازمین کے لئے پرکشش ہوسکتی ہیں
  • (ملازمین کو) کو اپنے ساتھ رکھنا
    کارکردگی کو جانچنے کی پلان اور تنخواہ میں اضافے ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور ان کے پیشے کی نشوونما کر سکتے ہیں۔
  • (ملازمین کو اچھی کارکرگی کے لئے) محرک مہیا کرنا یعنی موٹیویٹ کرنا
    تنخواہ کی پلان ملازمین کو آپ کی کمپنی میں آگے بڑھنے کے نئے مواقع تلاش کرنے کا محرک فراہم کرتی ہے

ایک باقاعدہ تنخواہوں کا نظام آپ کو یہ یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گا کہ ملازمت سے منسلک گورنمنٹ ٹیکس اور کٹوتیاں لی جا رہی ہیں۔

(تنخواہوں کی) پلان کو بنانا اور نصب کرنا

ضروری نہیں کہ تنخواہوں کی ایک باقاعدہ پلان بنانے میں آپ کو بہت زیادہ وقت اور پیسہ درکار ہو۔ قابلِ غور اہم ترین چیزوں میں سے ایک یہ ہے کہ جب پلان جاری کریں تو اس کے لئے اپنے ملازمین کی رضامندی، اتفاق رائے اور تائید حاصل کریں۔

تنخواہوں کی ادائیگی کا منصوبہ تشکیل دینے کے لیے آپ کو مطلوبہ نکات کا خیال رکھنا ہوگا:

  1. عہدوں کی توضیح کریں
  2. عہدوں کی خصوصیت کا تخمینہ لگائیں
  3. عہدوں کی قیمت لگائیں
  4. منصوبے کو عملی شکل دیں
  5. منصوبہ ملازمین کے گوش گزار کریں
  6. ملازمین کی کارکردگی کو جانچیں

Read Previous

اپنی بزنس (کاروبار) کے لئے ایک وکیل سے صلاح مشورہ کرنا

Read Next

خطبہ حجۃ الوداع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *