صوابی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبر پختونخواہ میں ہفتہ شہداء پولیس پورے عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے.

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 02 اگست 2023

صوابی ضلع بھر کے محتلف علاقوں میں شہدائے پولیس کی قبروں پر قومی پرچم لہرانے سمیت انہیں سلامی پیش کرنے اور پھولوں کی چادر چڑھا کر خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت کے ہدایات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل خان کے سربراہی میں چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز قاضی عصمت اللہ خان سرکل رزڑ ،تاج محمد خان سرکل لاہور جواد خان سرکل صوابی،اعجاز خان سرکل ٹوپی و جملہ ایس ایچ اوز کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہید کے گھر جا کر والدین سے ملاقات کی اور شہید کی ملک و ملت کے لئے دی گئی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ شہید کی قبر پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

ملک و قوم کی سلامتی اور امن وامان برقرار رکھنے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں ۔ جن کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ۔

پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ صوابی کی عوام کا جذبہ بھی قابلِ دید ہے ۔ جو اپنی پولیس کے شانہ بشانہ ہیں ۔ صوابی پولیس ۔
#ترجمان صوابی پولیس

Read Previous

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا ملاکنڈ بورڈ کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا۔

Read Next

سوات پولیس کی کاوشیں رنگ لے آئی، دواقوام کے درمیان عرصہ دراز سے چلے آئی جائیداد کا تنازعہ دوستی میں بدل گئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *