سوات پولیس کی کاوشیں رنگ لے آئی، دواقوام کے درمیان عرصہ دراز سے چلے آئی جائیداد کا تنازعہ دوستی میں بدل گئی،

سوات() اہلیان بڈی سیرئی جو گجر قوم کیساتھ تعلق رکھتے ہیں اور اہلیان مانکیال کوھستانی قوم سے تعلق رکھتے ہیں دونوں اقوام کے مابین عرصہ دراز سے بانڈجات جنگل اور چراگاہوں پر تنازعات چلے آرہیں تھے اور اکثر اوقات معمولی باتوں پر فریقین کے مابین ایک قومی مسئلہ پیدا ہو جاتا تھا، حال ہی میں ایک بار پھر راستے پر دونوں فریقین کے مابین تنازعات کھڑے ہوکر لڑائی جھگڑے ہوئے تھے جسمیں باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کئے جاچکے ہیں چونکہ حالات کے کشیدگی کیوجہ سے ایک قومی تصادم کا خطرہ پیدا ہوتا تھا ۔جسمیں آرپی آو ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل مدین حبیب اللہ خان اور مشران علاقہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے دونوں اقوام سے 15/15ممبران بابت ڈائیلاگ مقرر کرکے تقریباً 20دنوں کے مسلسل کوششوں سےدونوں فریقین کے مابین باقاعدہ راضی نامہ کرواکر ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر کرائے گئے۔اس موقع پر کافی تعداد میں مشران علاقہ نے شرکت کی اور پولیس کے امن کیلئے کوششوں کو انتہائی واشگاف الفاظ میں سراہا۔

Zakirullahzakir Manglor News

Read Previous

صوابی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبر پختونخواہ میں ہفتہ شہداء پولیس پورے عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے.

Read Next

سابق وزیراعلی محمود خان پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین کے وائس چیرمین منتخب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *