سابق وزیراعلی محمود خان پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین کے وائس چیرمین منتخب


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خان خٹک اور وائس چیئرمین محمود خان نے پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا
اس موقع پر پارٹی پرچم کی پرچم کشائی اور دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔
تفصیلات کیمطابق تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پرویز خٹک پشاور میں منعقد۔اجلاس میں کور کمیٹی نے متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی چئیرمین جبکہ محمود خان وائس چئیرمین منتخب کر لیا۔میں تمام ممبران کو آج اس اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محمود خان
آج کا ہمارا اکٹھا ہونا اس بات کا امر ہے کہ ہم سب اس ملک اور خصوصا” خیبر پختونخواہ میں امن چاہتے ہیں اور امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ محمود خان
آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھولے ہیں پارٹی میں شمولیتی پروگرام شروع ہیں اس کے علاوہ باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی ہم اتحاد کرسکتے ہیں۔

انتخابات کی تیاری کے لئے 19 اگست سے نوشہرہ میں پہلا جلسہ منعقد

Read Previous

سوات پولیس کی کاوشیں رنگ لے آئی، دواقوام کے درمیان عرصہ دراز سے چلے آئی جائیداد کا تنازعہ دوستی میں بدل گئی،

Read Next

امداد کا یہ سلسلہ ختم ہو جائے گاامریکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *