خطبہ حجۃ الوداع

خطبہ حجۃ الوداع

خطبہ حجۃ الوداع میں تاجدارِ انبیاء خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین اصول عطا کیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ انسانیت کو عزت کی تعلیمات سے سجی ہوئی ہے۔ حقوق انسانی کے تحفظ اور اسلام کے رہنما اصولوں کے عملی نفاذ کے حوالے سے خطبہ فتح مکہ اور خطبہ حجۃ الوداع نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ 

حج کے دن تاجدارِ انبیاء خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفہ تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہیں قیام فرمایا۔ جب سورج ڈھلنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اپنی اونٹنی) قصوا لانے کا حکم فرمایا۔ اونٹنی تیار کر کے حاضر کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اس پر سوار ہو کر) بطنِ وادی میں تشریف فرما ہوئے اور اپنا خطبہ ارشاد فرمایا۔

Read Previous

تنخواہوں کا نظم و نسق (سسٹم) قائم کرنا

Read Next

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *