بینکوں کے ذریعے تین دن میں 27 ہزار 3 سو 76 حج درخواستیں موصول

سلام آباد : بینکوں کے ذریعے تین دن میں 27 ہزار 3 سو 76 حج درخواستیں موصول ہوئیں،حج درخواستیں مزید دو دن یعنی 13 مئی بروز جمعہ تک وصول کی جائیں گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق حج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی ہے،حج درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ، ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے،سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ مقرر،عازمین حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے وزارت مذہبی امور نے حج ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا 82 کا اجراء کر دیا،عازمین حج آفیشل واٹس نمبر 03063332555 پر بذریعہ میسج بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Read Previous

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کاشیخوپورہ میں آئل ٹینکر پھٹنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Read Next

آنکھیں کھولیے،موسم روٹھ رہا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *