وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کاشیخوپورہ میں آئل ٹینکر پھٹنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور : وزیر اعلی حمزہ شہباز نے شیخوپورہ کے علاقے میں آئل ٹینکر پھٹنے سے چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے کمشنر لاہور ڈویژن اور آر پی او شیخوپورہ سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ حمزہ شہباز نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Read Previous

حکومت بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، شاہ محمود قریشی

Read Next

بینکوں کے ذریعے تین دن میں 27 ہزار 3 سو 76 حج درخواستیں موصول

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *